سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو غلط انداز میں پیش کیا گیا،تحریک انصاف کو پاکستانیوں نے فنڈز دیئے جسکا ریکارڈ موجود ہے، فرخ حبیب

23

اسلام آباد، 18 جنوری(اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی شفافیت پر یقین رکھتی ہے،سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صاف اور شفاف طریقے سے چل رہی ہے،  پارٹی کو   اندورن اور بیرون ملک پاکستانیوں نے سپورٹ کیا ، الزام  لگانے  والوں کو اوورسیز پاکستانیوں سے بھی معافی مانگنی چاہئے جن کی دل آزاری ہوئی ہے۔تحریک انصاف کو پاکستانیوں نے جو فنڈز دیئے اس کا ریکارڈ موجود ہے۔