اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان ک نےنیشنل سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز پالیسی21-2020ء کے اجراء کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے کاروبار اور ایکسپورٹ میں رکاوٹ ڈالنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جو بھی محکمہ اور افسر زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبہ سمیت کاروبار کے راستے میں رکاوٹیں ڈالے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔











