ملتان،20 جنوری(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کا بچوں کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کا حکم،محکمہ ایجوکیشن اور ہیلتھ کو جامع پالیسی کے تحت مال نیوٹریشن مہم شروع کرنے کی ہدایات جاری کی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی زیر صدارت میں مال نیوٹریشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،ڈی او پلاننگ سید حسین رضا نے غذائی قلت کے خاتمے کے اقدامات پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا 2018 سے بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کا پروگرام جاری ہے اور کہا کہ ضلع میں 35 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں محکمہ صحت تمام سکول نیوٹریشن سپروائزر کی مکمل ٹریننگ کرائے اور کہا بچوں کی بہتر نشوونما کیلئے صحت افزاء اجناس کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور سکولز کی واٹر ٹیسٹنگ کرواکر نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں۔











