اوکاڑہ:ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا میاں محمد زمان پبلک پارک کا دورہ

29

 

اوکاڑہ،20جنوری (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے میاں محمد زمان پبلک پارک کا دورہ کیا اور  پارک کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا   کہ پارکس کی صفائی ستھرائی اور واکنگ ٹریکس کو بہترین حالت میں رکھنے کے لئے کوئی غفلت نہ کی جائے، پارکوں کی صفائی اور دیکھ بھال پر معمول عملہ ذمہ داری کو محسوس کرے لوگوں کو پارکس میں صاف ستھرا ماحول ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  صفائی روزانہ کی بنیاد پر کی جائے، پارکوں میں رکھے ہوئے ڈسٹ بن روزانہ صاف کیے جائیں اور ان کی تعداد کو بھی بڑھایا جائے۔