ملتان، 20 جنوری(اے پی پی ): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے مدنی چوک فلائی اوور کاکام جلد از جلد مکمل کرنے کا ٹاسک ایم ڈی اے کو دے دیا ہے۔ایم ڈی اے کاکام مناسب انداز سے جاری ہے۔اسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔منصوبے پر 416ملین سے زائد کی لاگت آ رہی ہے۔
اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی جی ایم ڈی قیصر سلیم اور ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ ملک زاہد اقبال کے ہمراہ مدنی چوک فلائی اوور کے دورہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم اور ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم نے ان کو جاری منصوبوں بارے بریفنگ دی۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ اس کام کو مارچ کے مہینے میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جا ئے،لیبر کی تعداد زیادہ کی جائے۔ کام میں معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ مدنی چوک فلائی اوور کے کام کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی اے کو اس جگہ میں موجود سکریپ کو جلد ی اُٹھانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اس موقع پر ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا کہ ایم ڈ ی نے اس منصوبے پر 70فیصد سے زائد کے کام کو مکمل کر لیا ہے اور ایم ڈی اے کی بھرپور کوشش ہے کہ اسے مقررہ وقت پر مکمل کر لیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے لیئے حکمت عملی تیار کر لی ہے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو جلد مکمل کریں گے دیگر جاری منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔











