کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا

38

کوئٹہ، 22 جنوری ( اے پی پی ): کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد برفباری شروع  جس کے باعث کوئٹہ کے اطراف میں پہاڑوں نے سفید چادر اڑلی ہے۔کوئٹہ شہرمیں برفباری شروع ہوتے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اور درجہ حرارت منفی چار تک پہنچ گیا۔برفباری شروع ہوتے ہی شہرہوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تاہم برفباری اور  سردی کی شدت میں اضافے سے معمولات زندگی شدید  متاثر ہوئی ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے قدرے کم ہے ،  پی ڈی ایم اے کی جانب شہریوں کو غیرضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کوئٹہ سمیت زیارت، کان مہترزئی، چمن ،مستونگ، قلات سمیت مختلف اضلاع میں برف باری سے بند سڑکوں کو کھولنے کے لئے پی ڈی ایم اے  کی بھاری مشینری کی مدد سے سنو کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

سورس: وی این ایس، کوئٹہ