گلیات میں موسم سرما کی برفباری کا آٹھواں سلسلہ شروع ہو گیا

26

ایبٹ آباد،22جنوری(اے پی پی): گلیات میں موسم سرما کی برفباری کا آٹھواں سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کے مطابق علی الصبح سے شدید برفباری جاری ہے ابتک ایک فٹ تک برفباری ہو چکی ہے۔جس کے باعث درجہ حرارت میں شدید کمی آئی ہے اور نقطہ انجماد تک جا پہنچا ہے۔ترجمان جی ڈی اے کے مطابق ہیوی مشنری سڑکوں پر عملہ کے ہمراہ کام میں مصروف ہے، دوران برف بھی سڑکوں پر صفائی کا کام جاری رہے گا۔توحید آباد اور کنڈلہ میں سنو سلائیڈنگ کے امکانات موجود ہیں، سیاح اور مقامی افراد ایمرجنسی میں ڈسڑکٹ کنٹرول روم سے رابطہ کریں اور مدد و رہنمائی کیلئے 0992355138 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

سورس: وی این ایس، ایبٹ آباد