لاہور،22 جنوری (اے پی پی): کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران بارش اور خراب موسم کے باوجود مسلسل متحرک ہیں ، ان ڈور ڈائننگ کی پابندی کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے تحصیل ماڈل ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متعدد ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 8ریسٹورنٹس کو احکامات کے برخلاف ان ڈور ڈائننگ کی وجہ سے موقع پر سر بمہرکر دیا گیا۔ مال ون، دی بریسر، پاسٹرے، دی ووک، مون چیریز، مومامی، دی سویٹ اور ٹوسکنے اینڈ جنون کو سیل کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نافذالعمل پابندیوں پر عملدرآمد سختی سے کروایا جا رہا ہے کیونکہ این سی او سی کی ہدایات پر ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔
سورس:وی این ایس، لاہور