جیکب آباد،22جنوری (اے پی پی): وفاقی وزیر بحری اموراور پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ 14سال سندھ میں حکومت کرنے والوں نے چوری کے سوا کوئی کام نہیں کیا،یوریا کھاد،چینی اور گندم چور زرداری کی ٹیم ہے ۔
ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جیکب آباد میں ورکرز کنونشن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔علی حیدر زیدی نے کہا کہ بلدیاتی قانون واپس نہیں کیا تو اس سے زیادہ کرپشن ہوگی،گزشتہ سال وفاقی حکومت نے ڈیڑھ ملین ٹن گندم ایکسپورٹ کی ہے،لاکھ ٹن گندم غائب ہونے کی وجہ یہ کہتے ہیں کہ چوہے کھا گئے ہیں، دوملین ٹن گندم امپورٹ کر رہے ہیں، پھر یہ الزام لگاتے ہیں مہنگائی ہوگئی ہے،دیگر صوبوں میں گندم سستی اور سندھ مہنگی ہے، گندم اور چینی کی قلت کے پیچھے زرداری کے رائٹ مین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی باتیں کرنے والی پیپلز پارٹی سب سے بڑی آمر ہے ،منشی کو وزیر اعلی بنایا ہوا ہے ،سندھ حکومت کے بلدیاتی کالے قانون کے خلاف اپوزیشن سراپا احتجاج ہے ،بلدیاتی قانون میں سارے اختیارات کو سی ایم ہاؤس تک محدود کیا گیا ہے،اٹھارویں ترمیم کے فوائد صرف وزیر اعلی لے رہے ہیں اس کے فوائد ڈویژن،ضلع اور تحصیل سطح پر منتقل نہیں کئے جا رہے، سندھ حکومت نے کالا بلدیاتی قانون واپس نہ لیا تو تحریک بھی چلائیں گے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کریں گے
اس موقع پر امیر بخش بھٹو،میڈم ملیحہ سومرو،اصغر خان پہنور،مبین جتوئی،مولابخش سومرو،راجا جکھرانی،رازخان پٹھان اور دیگر موجود تھے۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد