ملتان؛  چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے پیزا پارٹی کا اہتمام

17

ملتان، 22 جنوری (اے پی پی): سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ و چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے پیزا پارٹی کا اہتمام کیا گیا، پیزا پارٹی کا اہتمام مقامی پیزا ریسٹورنٹ آریگینو پر کیا گیا، بچوں کے لئے پیزا پارٹی کا اہتمام پی ٹی آئی رہنما و جنرل سیکرٹری لندن رومی ملک اور فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان آصفہ سلیم ملک کی جانب سے کیا گیا۔

 رومی ملک اور آصفہ سلیم کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے سردیوں کی مناسبت سے گرم جیکٹسں بھی تقسیم کی گئیں۔

مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے ندیم قریشی تھے جبکہ مہمانانِ اعزاز میں شیخ ندیم قریشی چئیر مین کیٹل کمیٹی، حشمت کھوکھر چئیر مین کلچرل، چوہدری محمود چئیر مین پبلک سیفٹی، خالد چھٹہ، جاوید خان، محمد بلال خان، چوہدری آصف ارشاد، شاہد انصاری، ردا چوہدری، تسنیم کوکب اور دیگر تھے۔

مہمان خصوصی ایم پی اے ندیم قریشی نے بچوں میں گرم جیکٹسں بھی تقسیم کیں اور بچے آرگینو پیزا ریسٹورنٹ پر پیزا  پارٹی سے خوب محظوظ اور لطف اندوز ہوئے،بچوں کو پیزا پارٹی کروانے کا مقصد تفریحی مواقع فراہم کرنا ہے۔

سورس: وی این ایس، ملتان