گھوٹکی؛ اوباڑو سے گیارہ روز قبل اغوا ہونے والا تین سالا بچہ عبد الاحدا بھٹی کو   بازیاب کرالیا گیا

85

گھوٹکی،22 جنوری (اے پی پی ): اوباڑو سے گیارہ روز قبل اغوا ہونے والا تین سالا بچہ عبد الاحدا بھٹی کو مبینہ پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا گیا ہے  ۔

ایس ایس پی گھوٹکی اظہر خان مغل نے اوباڑو تھانہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جب سے تین سالہ عبد الاحدا بھٹی اغوا ہوا تھا ہمارے علاقے سمیت پورے ضلع میں سوگ کا سماء تھا جس کے اغوا کے بعد ایس ایچ او سمیت پوری ٹیم نے صبح شام کوشش کر کے بچے کو بازیاب حفاظت بازیاب کرا لیا ہے جو کہ ہمارے لئے چیلنج تھا کیوں کہ اغواکاروں نے تاوان  طلب کیا تھا جس کے بعد ٹیکنیکل ڈیسک کی مدد سے کچے کے علاقے میں پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا جس میں بچے کو با حفاظت بازیاب کرایا گیا اور اغوا میں ملوث دو ملزمان وھاب گرگیج اور گلو اور گلن گرگیج کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے  بتایا کہ  تین سالہ عبد الاحدا بھٹی کے اغوا میں ملوث گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گینگ ہے جو مختلف اغوا کی واردتوں میں ملوث ہے، کامیاب آپریشن اور بچے کی بازیابی پر ایس ایچ او اوباڑو اطہر علی چنہ سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

سورس:وی این ایس، گھوٹکی