مری میں کسی سیاح کو آنے میں کوئی پابندی نہیں، ہم تمام سیاحوں کو خوش آمدید کرتے ہیں؛ایم این اےصداقت علی عباسی

26

مری،23جنوری(اے پی پی):ممبر قومی اسمبلی پروفیسر صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ مری میں کسی سیاح کو آنے میں کوئی پابندی نہیں، ہم تمام سیاحوں کو خوش آمدید کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر قومی اسمبلی  میجر ریٹائرڈ لطاسب ستی کے ہمراہ  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مری میں کسی سیاح کو آنے میں کوئی پابندی نہیں، ہم تمام سیاحوں کو خوش آمدید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالات مری کے بلکل نارمل ہیں، تمام راستے کھلے ہیں، کسی کو مری میں کسی صورت نہیں روکیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاحوں کے لئے وقت بھی بڑھائیں گے، ایک حادثہ تھا ہم اس پر دلی افسوس کرتے ہیں ، سیاحوں کے ساتھ مری کا کاروبار ہے ، تمام انتظامیہ مری آنے والے سیاحوں کو بھر پور خوش امدید کہیں گی، اس لئے مری انے والے سیاح بلا خوف و خطر مری کا دورہ کریں ۔

سورس: وی این ایس، مری