جلالپورپیروالا؛ پولیس کی قمار بازی کی روک تھام کےلیے بڑی کارروائی،17 سے زائد افراد   گرفتار

62

جلالپورپیروالا، 23 جنوری (اے پی پی ):پولیس کی قمار بازی کی روک تھام کےلیے بڑی کارروائی، دو مختلف علاقوں میں چھاپہ  کے دوران   17 سے زائد افراد کو  گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی حاجی لیاقت علی کی کمان میں سب انسپکٹر نعیم الرحمن نے نواحی علاقے شجاعت پور اور چک 84 ایم میں دو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بٹیروں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 17 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ جوے پر لگی لاکھوں روپے کی رقم بھی برآمد کرلی۔

 میڈیا بریفنگ کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورپیروالا حاجی لیاقت علی کا کہنا تھا کہ سی پی او ملتان ،ایس پی صدر و اعلی پولیس آفیسران کی ہدایت پر پورے سرکل میں منشیات فروشوں و قماری بازوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، انشاللہ عوام کے تعاون سے ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

سورس:وی این ایس، جلالپور پیرولا