اوباڑو واقع میں دو  دہشت گرد ہلاک ، ملزمان  سے دیسی ساختہ بم بر آمد ہوئے ؛ ڈی آئی جی سکھر عباس قریشی   

10

گھوٹکی،23 جنوری (اے پی پی ): ڈی آئی جی سکھر عباس قریشی  نے کہا ہے کہ گھوٹکی کے شہر اوباڑو میں لانگھو روڈ پرپولیس پارٹی پردو دہشت گردوں نے حملہ کردیا،دہشت گردوں نے گھیرے میں دیکھ کر دیسی ساختہ بم سے خود کو اڑالیا اور ہلاک ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نے ڈی ایس پی آفس  میں پریس کانفرنس  سے خطاب میں کیا۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ اوباڑو میں لانگھو روڈ پر پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، تعاقب کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی اور پولیس پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا، ملزمان پولیس کے گھیرے میں آگئےتوخودکودھماکےسےاڑادیا، ملزمان کے پاس اسلحہ کے ساتھ دیسی ساختہ بم تھے، ملزمان اتنے بڑے دہشت گرد تھے جو انہوں نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو اڑا لیا ہے۔

   پولیس زرائع کے مطابق دہشت گردوں کے پاس بین الاقوامی ویزے، چار موبائل فون، مقامی شناختی کارڈ کی کاپیاں بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ دہشت گرد کے پاس ایک مذہبی تنظیم کا   کارڈ بھی تھا، دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت سی ٹی ڈی سکھر  میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے، دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو پکڑنے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

سورس:وی این ایس، گھوٹکی