سکھر؛حکومت تاجر برادری کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

22

سکھر،25جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت تاجر برادری کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نمائندوں اور تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی منگل کو سکھر کے ایک روزہ دورے پر یہاں پہنچے۔انہوں نے سکھر چیمبر اور تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں تاجر برادری کی سہولت کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہےاورسازگارماحول کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔

ملاقات میں چیمبر اور تاجر برادری کے نمائندوں نے کاروبار کرنے میں آسانی، سکھر میں ڈرائی پورٹ کے قیام، سکھر بیراج پر نیو بریگیڈ اور کاروبار سے متعلقہ دیگر امور سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔

بعد ازاں صدر مملکت گھوٹکی روانہ ہوئے جہاں انہوں نے کیڈٹ کالج گھوٹکی کے طلباءکو لیکچر دیا اور گوہر پیلس خان گڑھ میں سردار علی گوہر خان مہر اور پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔