جلالپورپیروالا؛ سٹی ویگن اسٹینڈ ملتان میں سی ٹی او ملتان جلیل عمران علزئی نے روڈ سیفٹی کے لئے آگاہی لیکچر دیا

73

جلالپورپیروالا،25  جنوری (اے پی پی ): سٹی ویگن اسٹینڈ ملتان میں سی ٹی او ملتان جلیل عمران علزئی نے روڈ سیفٹی کے لئے آگاہی لیکچر دیا۔

 انہوں نے کہا کہ تیز رفتار اور اوور لوڈنگ سے حادثات رونما ہوتے ہیں ،ملتان ٹریفک پولیس تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرے گی، لائسنس اور روٹ پرمٹ بھی کینسل کیے جائیں گے۔

  سی ٹی او ملتان کا کہنا تھا کہ اس علاوہ شہر بھر میں بغیر ترپال کے چلنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی اور سٹی ٹریفک پولیس سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف بھی اپنی مہم جاری رکھے گی۔

 اس موقع پر انچارج لاری اڈہ اور ڈرائیوز کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس ملتان کا اسٹاف بھی موجود تھا۔