وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت دورہ چین کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس

46

اسلام آباد،26 جنوری (اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت دورہ چین کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس بدھ  کو   یہا ں   منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وزیراعظم کو  دورہ چین کے دوران سرمایہ کاری، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور برآمدات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ٹھوس منصو بوں پر چینی حکام سے جاری گفت و شنیدپر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، شوکت ترین، فواد چوہدری، اسد عمر، مشیرتجارت عبدالرزاق داود، قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، معاون خصوصی سی پیک خالد منصور اور سینئر افسران اجلاس میں  شریک تھے ۔