چنیوٹ ؛حکومت پنجاب کی ہدایت پر ‘ماہ صفائی’ مہم کا آغاز کر دیا گیا

41

چنیوٹ،28 جنوری (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ‘ماہ صفائی’ مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی سید نذارت علی نے چوک ترکھانہ بڑا میدان میں مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

 مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی یہ صفائی مہم ایک احسن اقدام ہے،ضلعی انتظامیہ شہر کی صفائی کےلئے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ سینٹری ورکرز ہمارے معاشرے کے ہیرو ہیں،شہری علاقوں سے  باڈوں کا خاتمہ کروایا جا رہا ہے،تجاوزات کا خاتمہ اور شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا اور سر سبز بنانے کےلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سید نظارت علی کا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی کے لئے شہریوں کا تعاون بے حد ضروری ہے،صفائی مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی،ایم سی نے صفائی پلان تشکیل دے دیا ہے۔انہوں  نے  کہا   کہ شہر بھر سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کیا جائے گا۔ مین شاہرات، فٹ پاتھوں کی صفائی اور دن میں دو دفعہ پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے گا۔شہر بھر میں لگے غیر ضروری بینرز، پوسٹرز اور وال چاکنگ کا خاتمہ کروایا جائے گا۔

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سید نظارت علی  نے کہا کہ گلی محلوں، مین شاہرات اور پارکس کی خراب لائٹس کو ٹھیک کیا جائے گا۔قبرستانوں، مساجد، مزارات اور دیگر مذہبی مقامات کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ پارکس، کھیل کے میدانوں، گرین بیلٹس اور لاری اڈوں کی صفائی اور خوبصورتی پر کام کیا جائے گا۔سیوریج لائنوں کی صفائی او مین ہولز کو بھی کور کیا جائے گا۔

اس موقع پر شہر کی سیاسی، سماجی شخصیات، انجمن تاجران، وکلاء، دیگر تنظیموں، میڈیا نمائندگان و شہری بھی موجود تھے۔