چنیوٹ،28 جنوری (اے پی پی ): کمشنر فیصل آباد ڈویژن زاہد حسین نے چنیوٹ کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے نئے بنائے گئے کمیٹی روم کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے ڈویژنل کمشنر کو ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈویژنل کمشنر زاہد حسین کا کہنا تھا کہ ضلع میں ترقیاتی کاموں کی رفتار اور فنڈز کا استعمال قابل ستائش ہے،ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈویلپمنٹ ٹیم بہت اچھا کام کر رہی ہے،پنڈی بھٹیاں چنیوٹ روڈ پر جلد کام شروع ہوگا، ابتدائی طور پر سڑکوں کی مرمت سے آمد و رفت میں کافی آسانی پیدا ہوجائیگی۔
ڈویژنل کمشنر نے دیگر افسران کے ہمراہ پنڈی بھٹیاں روڈ کا دورہ کیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، خرم شہزاد بھٹی سمیت ایکسین محکمہ ہائی وے شہباز احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ،بلڈنگ اور پبلک ہیلتھ کے افسران بھی موجود تھے۔











