اوکاڑہ،29جنوری(اے پی پی): گورنمنٹ کالونی افشاں بلاک میں واقع گھر میں آگ لگ گئی، ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق گورنمنٹ کالونی افشاں بلاک نزد کھوکھر چوک واقع گھر میں آگ لگ گئی۔مالکان کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور دو فائر وہیکلز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور بروقت ریسپانس کر کے آگ پر قابو پانے کےلیے فائر فائٹنگ شروع کر دی۔ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آدھا گھنٹہ میں آگ کو مکمل قابو کر لیا۔
سورس: وی این ایس،اوکاڑہ











