ملتان؛ ٹریفک پولیس کیجانب سے مقامی سکول میں  روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد

41

ملتان، 29 جنوری(اے پی پی): ٹریفک پولیس کیجانب سے ہفتہ کو یہاں مقامی سکول میں  روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں  سٹی پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر نے بطور مہمان خصوصی جبکہ ایس ایس پی آپریشنز عامر خان نیازی، چیف ٹریفک آفیسر ملتان جلیل عمران خان نے شرکت کی۔

سٹی پولیس آفیسر خرم شہزاد نے سکول میں پرنسپل کے ساتھ ملکر گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا۔انہوں  نے شرکاء سے خطاب میں عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین کی اہمیت پر زور دیا۔

سٹی پولیس آفیسر نے طلباء کو موبائل فون استعمال نہ کرنے، تیز رفتاری، ون ویلنگ اور دیگر خطرناک اقدامات سے اجتناب کرنے کی  بھی ہدایت کی اور سکول انتظامیہ کو سکول اور چھٹی کے وقت طلباء اور ان کے والدین کے لیے مناسب پارکنگ انتظامات کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا کہا تاکہ مین روڈ پر ٹریفک کے بہاؤ میں خلل نہ پڑے۔

 تقریب میں 29 جنوری کو پیدا ہونے والے طلباء کے لئے  سالگرہ کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان نے طلباء کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔

تقریب کے آخر میں  سکول کے طلباء میں سے ٹریفک ہیلپ وائیلنٹئرز سیلیکٹ کئے گئے ۔سٹی پولیس آفیسر ملتان نے ٹریفک ہیلپ وائیلنٹئرز میں سیشز اور اسناد تقسیم کیں۔ ٹریفک ہیلپ وائیلنٹئرز سکول کے آغاز اور اختتام کے اوقات میں طلباء کو سڑک کراس کرنے میں مدد فراہم کریں گے اور ٹریفک پولیس کے ساتھ ٹریفک کو کلیئر رکھوانے میں مدد کریں گے۔

سورس: وی این ایس، ملتان