ملتان؛ آر پی او جاوید اکبر ریاض کی زیر صدارت اجلاس،امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

34

ملتان، 29 جنوری(اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض کی  زیرصدارت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ  اجلاس ہوا ،جس دوران آئی جی پنجاب کی ہدایات پر عمل درامد کا جائزہ لیا گیا۔

 آر پی او جاوید اکبر ریاض  نے کہا کہ تفتیش کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے ، تفتیشی آفیسر کو ریفریشر کورس کروائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ تفتیش میں جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جائے اور مقدمات کی ضمنیاں کمپیوٹرائزڈ کی جائیں اور پنجاب فرانزک لیب نتائج کا جلد حصول یقینی بنایا جائے۔

 آر پی او نے کہا کہ جنسی ہراسانی کی تفتیش کے لیے خصوصی یونٹ فعال کئے جائیں اور  جنسی ہراسانی تفتیشی یونٹ کی تربیت کی جائے اور ہر یونٹ میں خاتون تفتیشی افسر کو لازمی شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ  سینیئر افسران سنگین مقدمات کی تفتیش کو باقاعدگی سے مانیٹر کریں اور  عبوری ضمانت کے اخراج پر ملزمان فوری گرفتار کریں۔

 آر پی او جاوید اکبر ریاض نے کہا ملتان ریجن میں 575 تفتیشی افسران کی کمی دور کرنے کے اقدامات کریں ،ا تفتیش کے شعبہ کی مکمل علیحدگی کے اقدامات کریں اور   خواتین اغوا کیسز میں جلد بازیابی یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ  اغواء شدہ بچوں کو بھی جلد بازیاب کرایا جائے اور  پکار 15 کال پر فوری ریسپانس اور کارروائی کی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ تھانوں کا ریکارڈ محفوظ کرنے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کریں اور  ملزمان کا قومی شناختی کارڈ نمبر ریکارڈ میں ضرور درج کریں ۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو بھجوائے گئے مقدمات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے اور دفتر حاضری کے لیے  بائیو میٹرک سسٹم کو فعال کیا جائے۔

 جاوید اکبر ریاض نے کہا اشتہاری ملزمان عدالتی مفرور جلد گرفتار کریں، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا ہدف ہر صورت حاصل کریں ،  تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال رکھیں اور تھانوں کی بیٹ بکس میں اندراج یقینی بنائیں۔

اجلاس میں سی پی او خرم شہزاد حیدر ،ایس ایس پی آر آئی بی شریک ہوئے جبکہ وہاڑی،خانیوال اور لودھراں کے ڈی پی اوز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

سورس: وی این ایس، ملتان