جیکب آباد؛ مسافر وین الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت دس سے زائد افراد زخمی  

95

جیکب آباد،30 جنوری  (اے پی پی ): تھانہ دلمراد کے قریب مسافر وین الٹ گئی، حادثے میں 4 خواتین اور بچوں سمیت دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال جیکب آباد  منتقل کردیا گیا ہے ، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بیبی خاتوں، نظیراں، مسمات ملوکاں اور در محمد غوش بخش سمیت دیگر شامل ہیں۔

 پولیس کے مطابق باہو کھوسو سے جیکب آباد آنے والی مسافر وین ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی ہے۔

سورس:وی این ایس، جیکب آباد