وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے نئے مشیراحتساب و داخلہ مصدق عباسی کی ملاقات

46

اسلام آباد،31جنوری (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے نئے مشیراحتساب و داخلہ مصدق عباسی  نے  پیر کو یہاں ملاقات  کی۔وزیر داخلہ شیخ رشید سے مصدق عباسی نے وزارت داخلہ میں کام کے طریقہ کار پر تبادلہء خیال کیا ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید اور مشیر احتساب و داخلہ نے حکومتی پالیسی پر مل کر کام کرنے پراتفاق کیا ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی بدعنوانی کے خلاف کارکردگی کو مزید فعال بنایا جائے گا ۔

ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔