ملتان،31 جنوری(اے پی پی):وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر ملاوٹ کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، فوڈ سیفٹی ٹیم کی پیر کالونی نمبر 3 میں کچا پاپڑ فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا اور 150 کلو مضرصحت اجزاء، 60 لٹر ناقص اجزاء سے تیار محلول، 20 کلو بوریکس تلف کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ پاپڑ فیکٹریوں کو خلاف ورزی پر 28 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا ہے اور کہا کہ تلف کیے جانے والے اجزاء میں پاپڑ کھار، نوشادر اور سوہاگا دالی شامل تھے اور انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اجزاء کو پاپڑ کی تیاری میں استعمال کیا جارہا تھا،ناقص اجزاء سے ہزاروں کلوگرام مضر صحت پاپڑ تیار کیے جانے تھے اور کہا پروڈکشن ایریا میں مکڑیوں کے جالے، پرندوں کی باقیات اور حشرات کی بہتات پائی گئی ہیں۔
رفاقت علی نسوآنہ نے کہا ورکرز کے میڈیکلز، پانی کی تجزیہ رپورٹ اور آئل تبدیلی کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کیا گیا اور کہا بچوں کی مرغوب غذاء میں ملاوٹ کرنے والے معاشرے کےلیے ناسور ہیں۔
سورس: وی این ایس، ملتان











