اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پیرکو یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کارڈ پاکستان میں تبدیلی کا سب سے بڑا لینڈ مارک ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ اس وقت ملک میں صحت انصاف کے کارڈ کے ذریعے سے پورے ملک میں سارے طبقات کو علاج کو سہولت ہے۔ یہ 10 لاکھ تک کی سہولت ہے۔ اس طرح کی سہولت یورپ اور امریکا میں بھی 100 فیصد آبادی کو حاصل نہیں ہے۔ یہ اصل تبدیلی ہے۔











