پی ایچ اے ملتان کے پارکوں میں ترقیاتی کام جاری، وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں، جاوید انصاری

44

ملتان،01فروری(اے پی پی ):پی ایچ اے ملتان کے پارکوں میں ترقیاتی کام جاری،البدر پارک میں شجرکاری اور ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری و ساری ہے،ایم پی اے جاوید انصاری اور چیئر مین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے شجرکاری کی۔

جاوید انصاری نے کہا کہ ،شہر میں نئے پارکس بنائےجا رہے ہیں۔

اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ البدر پارک میں ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے تعمیر اتی کام کر رہے ہیں،شجرکاری سے ماحول میں خوشگوار تبدیلی آ ئےگی اور کہا کہ شہر کے پارکوں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔