حسن ابدال؛ پولیس کی کامیاب کاروائی،03رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

41

حسن ابدال،01 فروری (اے پی پی): پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے03رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا ہے اورملزمان کے قبضہ سے  چوری شدہ 06عدد موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔

 پنڈی گھیب میں شہریوں سے موٹر سائیکل چھیننے کی  وارداتوں کا  نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے ایس ڈی پی او پنڈیگھیب سرکل ڈی ایس پی اسلم ڈوگر اور ایس ایچ او پنڈیگھیب ارباب طفیل کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر نے کا ٹاسک دیا۔ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پنڈیگھیب کی زیر نگرانی انچارج چوکی سٹی پنڈیگھیب سب انسپکٹر ساجد حبیب، اے ایس آئی سجاد سلیم انچارج چوکی ڈھلیاں، محمد عارف اے ایس آئی و دیگر ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے  محسن خان،محمد ارشد اور طارق محمود  پر  مشتمل تین رکنی موٹر سائیکل چور گینک گرفتار کر لیا ۔ملزمان سے 06عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیے گئے ۔

اہلیان پنڈیگھیب نے  ملزمان کی گرفتار ی پر اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود  کا کہنا تھا کہ  اٹک پولیس کسی بھی گینگ کو قانون کی مضبوط گرفت میں لانے کی  بھر پور صلاحیت رکھتی ہے، عوام کی جان و مال کی حفاظت کا مقدس فریضہ ہر حال میں انجام دیتے رہیں گے۔