ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ماہِ جنوری میں 2380ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 2294افراد کو مدد فراہم کی

33

اوکاڑہ،01فروری(اے پی پی):  ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس  ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 10731کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 2380 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 7610غیر متعلقہ اورمس کالز، 513 معلوماتی،168رونگ کالزاور 60فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب77کالز فی دن ہے۔2380 ایمرجنسیز میں 513روڈ ٹریفک حادثات، 1604 میڈیکل،  22آگ لگنے کے واقعات،51کرائم، 01 ڈوبنے کا واقعہ اور189 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ روڈ ٹریفک حادثات میں 547افراد متاثر ہوئے جن میں 14 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ110 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 423متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

آگ لگنے کے 22 واقعات ہوئے جن میں 8کمرشل ایریا، 10رہایشی علاقے جبکہ 7 واقعات دیگر ایریا میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (16) ، گیس لیکج (01)، نامعلوم(01) اور لاپرواہی (04) بنی۔ان واقعات میں ایک شخص متاثر ہوا جس کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ریسکیو1122 نے آگ لگنے کے واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 5Millions کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔

جنوری میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 456 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 213 مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ243افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔