ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے محکمہ مال سے متعلقہ شہریوں کے مسائل سن کر سائلین کو ریلیف فراہم کیا

43

چنیوٹ، یکم فروری (اےپی پی): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرہر ماہ کے پہلے2 ورکنگ ڈیز پرریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت کچہری لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں پہلے روز کچہری لگائی گئی، ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے تحصیل لالیاں اور تحصیل بھوانہ میں محکمہ مال سے متعلقہ شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے میرٹ پر درخواستیں نمٹائیں اور سائلین کو ریلیف فراہم کیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ خرم شہزاد بھٹی، محکمہ مال کے دیگر افسران،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زلینڈ ریکارڈ،تحصیلدارز،نائب تحصیلدارز اور پٹواری بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرنے کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنتے ہوئے واضح کیا کہ لوگوں کے مسائل سے روگردانی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ تحصیل سطح پر ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت لوگوں کے مسائل موقع پر حل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ مال عوامی خدمت میں پیش پیش ہے اور ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے انعقاد سے نہ صرف لوگوں کے مسائل حل ہورہے ہیں بلکہ ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے،یہی وجہ ہے کہ کچہری کوہر ماہ کے پہلے دوورکنگ دنوں میں لگا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک چھت تلے لوگوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل سن کر ان کا ازالہ کیاجارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کچہری کے دوران شہریوں نے درستگی ریکارڈ، فرد کے اجراء، انتقالات کے اندراج، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل کے اجراء سمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات پیش کیں جن کے تیز رفتار حل کو یقینی بنایا جائے گا۔