ڈی پی او فراز احمد کا دفتر پولیس کی تمام برانچز کا سرپرائز وزٹ،ناقص صفائی پر کیئر ٹیکر پر اظہار برہمی کا اظہار

53

مظفر گڑہ، یکم فروری ( اےپی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فراز احمد نے دفتر پولیس مظفرگڑھ کی تمام برانچ کا سرپرائز وزٹ کیا۔دفتر کی برانچز میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔واش رومز کی ناقص صفائی پر کیئر ٹیکر پر اظہار برہمی کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے دفتر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہترین کرنے پر زور دیا۔تمام برانچز ہاۓ کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔اور اچھے ریکارڈ کے حامل انچارج برانچز کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے عوام کی فلاح و بہبود اور پولیس افسران کی آسانی کے لئے مختلف پروجیکٹس کی تکمیل پر زور دیا۔اور کافی عرصہ سے بند کنٹین کو بھی عام پبلک کے لیے دوبارہ کھولنے کے احکامات جاری کیے ۔