ملتان ،04 فروری (اے پی پی ): معروف گلوکار طارق نوید نے یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے نغمہ جاری کر دیا۔
معروف گلوکار طارق نوید نے کہا کہ نغمے میں کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی نشاندہی کی گئی ہے،مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کے ساتھ پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔











