کوئٹہ۔4فروری (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو جمعہ کے روز جمعیت علماء اسلام ( نظریاتی) پاکستان کے سیکریٹریٹ گئے جہاں انہوں نے پارٹی کے امیر مولانا عبدالقادر لونی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلی نے کوئٹہ اور چمن میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہو نے والے جے یو آئی ( نظریاتی ) کے کارکنوں کی تعزیت کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی انہوں نے شہداء کے لواحقین اور پارٹی رہنماؤں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعلی نے یقین د لا یا کہ حکومت شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں کی بھرپور معاونت کریگی اور حکومتی پالیسی کے تحت انہیں جلد معاوضوں کی ادائیگی کر دی جاۓ ئے گی ۔
Home National District News وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی امیر مولانا عبدالقادر لونی اور...