بھارت نے کشمیر میں آزادی اظہار پر مکمل بلیک آؤٹ رکھا ہوا ہے؛صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی

36

اسلام آباد ،05 فروری (اے پی پی ): صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے  یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں آزادی اظہار پر مکمل بلیک آؤٹ رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی افواج کشمیری عوام پر مظالم کر رہی ہیں،سید علی گیلانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کشمیر کے معاملے میں آنکھیں بند کئے ہوۓ ہے ،عالمی برادری کشمیر میں ہونے والے مظالم پر توجہ دے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں  ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو انتہائی سخت جواب دیں گے،

مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب راۓ کا حق دیا جاۓ۔

سورس:وی این ایس،اسلام آباد