یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں واک کا اہتمام

21

ملتان، 05 فروری ( اےپی پی): یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں گزشتہ روز واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، پروفیسر ڈاکٹر زہرا نازش، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان، اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر طارق سعید پیرزادہ، ڈاکٹر عامر عاشق سمیت انتظامی افسران، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد شامل تھی۔ واک کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کے بعد شرکاء نے خصوصی ملی نغموں کے ساتھ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔  شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا کر کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بھی لگانے اور بھارتی قابض فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی اس واک کا مقصد عالمی طاقتوں کی توجہ ان مظالم کی طرف مبذول کروانا ہے جو بھارت نہتے کشمیریوں پر کر رہا ے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم کشمیری عوام کے کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔