اوکاڑہ: یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد بھارتی فوج کے مظالم کے شکار کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی ہے۔قمرمحمودمنج اسسٹنٹ کمشنررینالہ خورد

37

اوکاڑہ،05فروری (اے پی پی): پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد بھارتی فوج کے مظالم کا شکار کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی اور اس بات کا عزم ہے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے حق خود ارادیت کے لیے آواز  بلند کرتی رہے گے۔ ان خیالات کا اظہار قمر محمود منج اے سی رینالہ خورد نے تحصیل رینالہ خورد میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر الخدمت ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ ریلی ، سیمینار اور دسترخوان کے اھتمام  پر کیا۔اس موقع پر قمر محمود منج اے سی رینالہ خورد ، انچارج 1122 عارف اقبال ، سماجی شخصیت سید ندیم جعفری ، صحافتی شخصیت ، سلمان احمد قریشی ، رانا ذوالفقار علی ، عمران خوشی ، مشتاق بھٹی ، راؤ سیعد انجم ، اے ڈی فریاد ، آفاق منظر ، اصغر علی ، اللہ رکھا بلوچ ، چوہدری زعیم ، میاں محمد وسیم ، سٹوڈنٹس پاور کے راؤ بلال خاں ودیگر شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رھنے کا عہد کیا۔