قلعہ عبداللہ، 05 فروری(اے پی پی ): قلعہ عبداللہ میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی, ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے زیر صدارت نکالی جانے والی ریلی میں شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزری شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور ریلی میں شامل شرکاء نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر پاکستان اور کشمیری جھنڈے لہرا رکھے تھے شہریوں نے شرکاء نے اس موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان پائندہ باد، کشمیر پاکستان کی جان ہے کے نعرے لگائے گئے۔ شرکاء نے کہا کہ انشاء اللہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔