روم ،06فروری(اے پی پی): یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے یونائٹڈ فیڈریشن اٹلی کے زیر انتظام ایک عظیم و شان ریلی منعقد ہوئی، جس کا اہتمام ای یو پاک فرینڈشپ اٹلی کے صدر چوہدری تجمل کھٹانہ نے کیا جبکہ احتجاج کے مہمان خصوصی چئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویزاقبال لوسر تھے۔
چوہدری پرویز اقبال لوسر نے دہشت گرد دہشت گرد مودی دہشت گرد کے فلگ شگاف نعرے لگوائے جبکہ حاضرین نے فاسشٹ بھارتی حکومت اور قابض بھارتی فوج کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگائے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید انداز میں مذمت کی۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ آرٹیکل 370 اور 35اے کو فوری طور پر بحال کرے اور مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت کو 5 اگست 2019 والی حالت واپس لائے۔
احتجاج میں چوہدری اجمل گوٹریالہ، بشیر بوسال ، شمریز گوندل، کشمیری اور اوورسیز پاکستانیوں کی ایک بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سورس:وی این ایس،اسلام آباد











