فیصل آباد ۔6فروری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اتوار کی دوپہر الفتح سپورٹس کمپلیکس سلیمی چوک ستیانہ روڈ فیصل آباد میں زاد راہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مستحق افراد کوقرض فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 260 ارب روپیہ احساس پروگرام میں رکھا ہے، مستفید خاندانوں کے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو بھی وظیفہ ملے گا۔











