لاہور، فروری 6(اے پی پی): ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے عالمی تصوف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اولیاء کے اقوال ہمارے اندر روشنی پیدا کرتے ہیں اور ہماری روح میں تازگی پیدا کرتے ہیں اور ہمارے دلوں میں اٹھنے والے اندھیروں کو ختم کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوفیائے کرام اور اولیائے کرام کے اعمال ہماری قوت عمل میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق دیتے ہیں اور ہمیں یاد دہانی کراتے ہیں کہ ہم نے سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا رہنا ہے.یہی وجہ ہے کہ آج صدیاں گزر جانے کے بعد بھی ہم ان بزرگوں کو یاد کرتے ہیں اور یوں ہی تا قیامت یہ سلسلہ جاری رہے گا.حسان خان نے کہا کہ علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ نے پاک و ہند میں روشنی اور تابندگی کی مشعلیں روشن کئیں اور پنجاب کے خطے کے لیے ان کی خدمات ہر ایک کے سامنے ہیں۔











