اسلام آباد، 08 فروری (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان نے چین کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،دنیا کو دو حصوں میں تقسیم نہیں ہونا چاہئیے جبکہ پاکستان، چین اور امریکہ کے مابین 1970ء والا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔