ملتان۔10فروری (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسرجلیل عمران غلزئی کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے کم عمر ڈرائیوروں اور دوسرے روڈ یوزرز کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق مقامی سکول میں ٹریفک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے مقامی سکول میں طلباءکو روڈ سیفٹی قوانین بارے لیکچر دیتے ہوئے بتایا گیاکہ جن اسٹوڈنٹس کی عمر 18 سال سے کم ہے وہ کالج اور سکول آنے جانے کے لئے پبلک سروس وہیکلز کا استعمال کریں یا والدین کے ذریعے ادارے تک حصول تعلیم کے لئے آئیں۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے روڈ پر گاڑی چلانا آپ کے لئے اور دوسرے روڈ یوزرز کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔











