مظفرگڑھ : ڈی  پی اوکیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت  کی ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ

37

مظفر گڑہ، 12 فروری (اےپی پی  ) : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت نے دفتر پولیس میں ضلع بھر کے ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی۔گشت کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے  ایس ایچ اوز کو خود  گشت کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کانسٹیبلان کی بہتری کے لیے تھانہ جات پر میس کے نظام کو دوبارہ شروع کرنے کا حکم جاری کیا ۔غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ طارق ولایت کا کہنا تھا کہ کہ ہمیں اللہ تعالی نے لوگوں میں انصاف کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔سائلین سے شفقت سے پیش آئیں اور لوگوں کے جائز مسائل حل کرنے میں تاخیر نہ کریں۔