اسلام آباد ۔ 14 فروری(اے پی پی ): ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹراحمد وحیدی ایک روزہ دورہ پاکستان پر اپنے 9 رکنی وفد کے ہمراہ نور خان ائیر بیس راولپنڈی پہنچ گئے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان پہنچنے پر ایرانی ہم منصب کااستقبال کیا۔سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت دیگر حکام نے بھی نور خان ائیر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی آج وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اور اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔
ایرانی وزیر داخلہ اپنے وفد کے ہمراہ وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے ملاقات کریں گے اس دوران پاک ایران بارڈر مینیجمنٹ اور قیدیوں کے تبادلہ پر عملدآمد کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔











