وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ملاقات، امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ ء خیال

21

لاہور،16 فروری (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملاقات کی۔ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں صوبہ پنجاب کی سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہء خیال اور  ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور مؤثر خدمات کی فراہمی کے لیےبھرپوراقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں اور قبضہ مافیا کے خلاف بھی مؤثر اقدامات کرنے  کی ہدایت کی۔