وزیرا وقاف سعید الحسن شاہ اورسیکر ٹری اوقاف جواد اکرم کی یو کے کے ہائی کمیشن کے نمائندے سے ملاقات

30

یو کے کے ہائی کمیشن کے نمائندے فدنے داتا گنج بخش علی ہجویری کے دربار پر حاضری د ی، پھولوں کی چادر پوشی کی

لاہور17فر وری ( اے پی پی ): برطانیہ کی ہائی کمیشن کے پنجاب نمائندہ مسٹر الیکس نے آج داتا دربار میں وزیرا وقاف و مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن شاہ اور سیکر ٹری اوقاف جواد اکرم سے ملاقات کی۔وزیر اوقاف اور سیکر ٹری اوقاف نے مہمان کو خوش ا ٓمدید کہا۔ برطانیہ کی ہائی کمیشن کے پنجاب نمائندہ مسٹر الیکس نے داتا گنج بخش علی ہجویری کے دربار پر حاضری د ی اور پھولوں کی چادر پوشی اور دعا کی۔وزیر اوقاف نے برطانیہ کی ہائی کمیشن کے پنجاب نمائندہ مسٹر الیکس کو محکمہ میں کی جانے والے اصلاحتی عمل بارے بریف کیا۔بعد ازاں وزیراوقاف و مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن شاہ اور سیکر ٹری اوقاف جواد اکرم نے برطانیہ کی ہائی کمیشن کے پنجاب نمائندہ مسٹر الیکس کو سو ینئیر پیش۔