ملتان، 17 فروری ( اےپی پی): پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کے زیر انتظام سکریپ کی کامیاب نیلامی کا اہتمام لوہے،پائپ،جھولے اور دیگر اشیاء کی نیلامی کی گئی۔سرکاری بولی سے دوگنا نیلامی کامیابی سے مکمل ہوئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی نے کہا کہ ادارے کی سیلف انکم میں اضافہ خوش آئند ہے۔ادارے کی آمدنی کے لیئے اقدامات مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں شرکاء نے نیلامی میں حصہ لیا اور پی ایچ اے ملتان نے خوش اسلوبی سے نیلامی کا انعقاد کیا۔











