کراچی، 20 فروری (اے پی پی ):وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اتوار کو یہاں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا تنقید کرنا چاہتا ہے تو کرے لیکن فیک نیوز نہیں ہونی چاہئیں،جھوٹی خبر معاشرے کو نقصان پہنچاتی ہے۔











