اسلام آباد،21فروری(اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورت حال اور وفاقی حکومت کی جانب سے دیئے گئے شمالی و جنوبی بلوچستان کی ترقی کے پیکیجز کے تحت جاری مختلف ترقیاتی سکیموں کی پیشرفت پر تبادلہ ءخیال کیا۔
وزیر اعظم نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔











