ملتان، 21 فروری (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی روک تھام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مفاد کے تحت کمرشل زمینوں کے سرکاری ریٹس مختص کئے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پرائس اسسمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے کیسز کے ایجنڈے پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے لینڈ ایکوزیشن ویلوایشن ٹیبل کے تحت کی جائے گی جبکہ زرعی و سکنی اراضیوں کا مکمل سروے کرکے کمرشل سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری نقش و کمرشل اراضیوں کے فیس شیڈول کا مکمل آڈٹ بھی کیا جائے جبکہ میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کمرشل فیسوں کی مکمل وصولی یقینی بنائے بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔
اجلاس میں متعدد منصوبوں کیلئے اراضیوں کے سرکاری ریٹس کی منظوری دی گئی۔